پاکستان،سری لنکا کو موسمیاتی تبدیلی،غربت ،اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے، رومینہ خورشید

Dec 07, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی اسمبلی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز)کی کنونیر ممبر قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو موسمیاتی تبدیلی،  غربت اور سماجی و اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول علاقائی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف رومینہ خورشید عالم نے سری لنکا کے وزیر خزانہ پیانتھاکی قیادت میں سری لنکا کے وفد سے پارلیمنٹ ہایس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سری لنکا کے وزیر خزانہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن  سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے ۔ کنونیر ایس ڈی جیزرومینہ خورشید عالم نے دونوں ممالک میں سٹوڈنٹس ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے دونوں ممالک میں کاروباری رابطوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔انہوں نے سری لنکا کے شعبہ صحت میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا شعبہ صحت اور خصوصا مڈ وائف تربیتی پروگرام سے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی زہرہ ودود اور ایس ڈی جیزٹاسک فورس کے سینئر آفسران بھی موجود تھے ۔بعدازاں سری لنکن  وفد نے قومی اسمبلی ہال کا بھی دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں