اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی عدالت نے پاکستان نرسنگ کونسل کی نو منتخب صدر ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست میں صدر پاکستان نرسنگ کونسل کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جواب کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور کہاہے کہ پہلے تمام فریقین کو سن لیں پھر حکم جاری دینگے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار مزمل یاسین کی جانب سے محمد طیب ایڈووکیٹ،وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عمران فاروق،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حضرت یونس،شازیہ صوبیہ کی طرف سے شیر افضل ایڈووکیٹ، نرسنگ کونسل کی طرف سے ضیا الرحمان ایڈووکیٹ اورسٹینڈنگ کونسل عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،دوران سماعت الیکشن کمیشن کے علاہ دیگر فریقین کا جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا، درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ہم نے ایک متفرق درخواست بھی دی تھی کہ صدر پاکستان نرسنگ کونسل کو کام کرنے سے روکا جائے،صدر نرسنگ کونسل رجسٹرار کو معطل کرکے ڈے ٹو ڈے میٹر دیکھ رہی ہیں، اس پر عدالت نے کہاکہ فوری کام سے روکنے کا حکم نہیں دے سکتے، دیگر فریقین کا جواب ضروری ہے،اس کیس میں کوئی مختصر تاریخ دے دیتے ہیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔
نرسنگ کونسل کی نو منتخب صدرکیخلاف درخواست،کام سے روکنے کی استدعا مسترد
Dec 07, 2022