لاہور میں زیادہ درخت لگائے جائیں،بشارت راجہ 


لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبائی تحفظ ماحول پالیسی کو تازہ ترین عالمی معیارات سے اہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت پنجاب اینوائرنمنٹ پروٹیکشن کونسل کے اجلاس کے دوران لاہور میں کار فری زونز کے قیام اور وہاں ٹریفک کے ایام مخصوص کرنے پر غور کیا گیا۔ یہ تجویز دی گئی کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ بڑے پتے والے درخت لگائے جائیں کیونکہ ایسے پودے گرد کا پھیلاؤ روکنے میں کافی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری تحفظ پنجاب ماحول عثمان علی خان، ڈائریکٹر جنرل ذیشان سکندر اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ چیئرمین کونسل محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ ماحولیات سے متعلق پالیسی سازی کے عمل میں لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کو لازمی مدنظر رکھا جائے اور اس سے پہلے مقرر ہونے والے معیارات میں پائی گئی خامیاں دور کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال سموگ کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ آبادی بڑھنے کے باعث آنے والے برسوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں ہدایت کی کہ میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پر تحفظ ماحول سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...