الحمراء میں ماہر فلکیات،ریاضی دان البیرونی کے فن پر اہم نشست 


لاہور ( کلچرل رپورٹر) الحمراء میں لاہور آرٹس کونسل کے ماہانہ مستقل سلسلہ عہد ساز میں ماہر فلکیات،ریاضی دان،فلسفی ابو ریحان البیرونی کے فن و شخصیت پر اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔نامور سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے ابوریحان البیرونی کے کارناموں پر گفتگو کی۔نشست میں مسلمانوں کی عظیم فلسفی کو انکی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔نامور سیرت سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے نوجوانوں کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر میدان میں ہمارے اسلاف نے عظیم کارنامے سرانجا م دیئے،ان کی بتائے ہوئے اصولوں پر کاربند ہوکر ہم آج بھی جدید قوموں کی صف میں کھڑے ہوئے کے صد فیصد اہل ہیں، الحمراء کی اس کاوش کا مقصد نوجوانوں کو البیرونی کی خدمات سے روشناس کروانا تھا،یہ نشست ابو ریحان البیرونی کی یوم وفات کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے، ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے کہا کہ اپنے عظیم سائنسدان کو خراج عقید ت پیش کرنے کی الحمراء کا یہ کاوش قابل تحسین ہے۔نشست میں ابوریحان البیرونی کے فن و شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے کہا کہ البیرونی ایک ماہر فلکیات،ریاضی دان اور فلسفی تھے،طبیعیات اور قدرتی علوم کا بھی مطالعہ رکھتے تھے،ابوریحان البیرونی خوارزم میں پیدا ہوئے۔ عہد ساز نشست میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن