شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کا حالیہ انٹرویو ضمیروں کی منڈی لگاکر جمہوریت کی توہین کی گئی ضمیروں کو خرید کر ایوانوں کو لوٹوں سے بھرنے کی مشق دہرائی گئی پر تبصرہ کرتے ہوئے اختر ڈار نے کہا ایسے بیانات چور مچائے شور کے مترادف ہے عمران خان نے اپنے دور حکومت میں سب وہ کام کیے جو نواز ،زرداری کرتے چلے آئے ہیں ہارس ٹریڈنگ ،کرپشن ،جھوٹ وعدہ خلافی ،جھوٹے نعروں کے ساتھ ساتھ سیاست میں اوئے گالی گلوچ گھیرائو جلائو کو بھی شامل کیا انہوں نے کہاکہ آج قوم 75سال بعد قائد اعظم کے پاکستان کی تلاش میں مایوس ہو چکی ہے اور پاکستان سے نقل مکانی کا رحجان ضرور پکڑتا جا رہا ہے ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ 65لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر چکے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے آج پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے کرپشن کی سزا موت کے نعرے کو ووٹ دیناہوگا تاکہ سچ اورجزا وسزا کا عملاًنفاذ ہوسکے ۔