لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وزیر تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری آزاد جموں کشمیر دیوان علی خان چغتائی سے لاہور میں اہم ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر تعلیم آزاد جموں کشمیر دیوان علی خان کی جانب سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کو 80 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا ہے امدادی چیک جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی سکولوں کی تباہی کیلئے دیا گیا ہے اس موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم آزاد جموں و کشمیر دیوان علی خان اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور اْن کے جذبہ خیر سگالی کے لئے ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔