لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی بونوں اور بیروزگاروں کا ٹولہ ہے۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست عمران خان کے بیانیے کی ناکامی کا ثبوت ہے۔مسلم لیگ ن نے برے حالات میں بھی کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔کشمیر میں تنویر الیاس نے بے تہاشا پیسہ تقسیم کیا پھر بھی پی ٹی آئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کا بیانیہ ناکامی کی جانب بڑھ رہا ہے۔اگلے دو سے تین ماہ میں عمران خان پاکستان کی غیر مقبول ترین سیاستدان بن جائیں گے۔
پی ٹی آئی سیاسی بونوں کا ٹولہ ہے، سعدیہ تیمور
Dec 07, 2022