چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیلاب زدگان کو چار سو خیموں کا عطیہ 


اسلام آ باد (آئی این پی ) آل پاکستان چائینیز انٹر پیونر ایسوسی ایشن نے کھلے آسمان تلے رہنے والے سیلاب زدگان کے لئے چار سو خیمے عطیہ کئے ہیں اور مستقبل میں امداد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چینی سفارتحانے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر رضوانہ آصف اور جمہوری وطن پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر میر چاکر بگٹی کو خیمے حوالہ کئے گئے۔ اس موقع پر آل پاکستان چائینیز انٹر پیونر ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین مسٹر سن یو چینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوسی مثالی ہے اور چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ دونوں ممالک کی دوستی ہر آنے والے دن کے ساتھ مستحکم ہو گی۔ اگست 2022  وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں سارھے پندرہ ملین کا عطیہ دیا جا چکا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی متعدد فلاحی کام کئے گئے ہیں۔ انھوں فلاحی کاموں میں مدد کرنے پر اسلام آباد ویمن چیمبر اور جمہوری وطن پارٹی کی خدمات کو سراہا۔ اپنے خطاب میں اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر رضوانہ آصف، سابق صدر نائمہ انصاری اور جمہوری وطن پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر میر چاکر بگٹی نے کہا کہ وہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی بحالی میں بھی بھرپور مدد کرے تاکہ ہمارے مسائل کم ہو جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن