فلاحی اداروں کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جاسکتی: شوکت ورک


لاہور ( نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم فلاحی اداروں کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جاسکتی۔جوپختہ ارادوں کے ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے میدان میںاترے ہیں وہ ان شرپسندعناصر سے مرعوب نہیں ہوں گے۔جعلی دستاویزات نے اس فراڈمیں ملوث کرداروں کو بے نقاب کردیا،عنقریب وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ سنجیدہ شہری فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرتے ہوئے عطیات وصدقات کیلئے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی انتظامیہ سے رجوع کریں۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ محروم ومفلس اورمستحق عوام کی خدمت کیلئے سخاوت وقت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن