لخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا

Dec 07, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بھی ملک بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ رضاکار کسی بھی فلاحی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔رضاکاروں کو وقت حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے۔یہ ان کے کام کا حصہ ہے۔رضاکاروں کا عالمی دن منانے کا  مقصدجذبہ رضاکاریت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہر طرح کے مشکل حالات میں مستعدی اور جذبے کے ساتھ کوشاں ہزاروں الخدمت رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ الخدمت کے رضاکار الخدمت کا ہراول دستہ ہیں جنھوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمت خلق کی مثالیں رقم کی ہیں۔
کورونا کی عالمی وبا ہو، روز مرہ حادثات ہوں یا زلزے و سیلاب، الخدمت کے ملک بھر میں پھیلے 60 ہزار سے زائد رضاکار اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لئے ہر لحظہ کمربستہ نظر آئے،آئندہ سال کے آغاز میں ساتویںالخدمت یوتھ گیدرنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔

مزیدخبریں