ملتان (سماجی رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نیوز رپورٹر )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کیلئے میزبان اور مہمان ممالک کی ٹیمیں راولپنڈی سے چارٹرڈ طیارہ کے ذریعے ملتان پہنچ گئیں۔ دھند اور سموگ کے باعث پاک انگلینڈ ٹیموں کی ملتان کیلئے پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ممالک کی ٹیموں نے دوپہر بارہ بجے ملتان پہنچنا تھا لیکن موسمی کی خرابی کے باعث چارٹرڈ پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی اور بعد سہ پہر چار بجے ملتان لینڈ کر سکی۔ ملتان آمد میں تاخیر کے باعث انگلش ٹیسٹ ٹیم کا ڈی ایچ اے گالف کورس کا وزٹ بھی متاثر ہوا۔ دوسری جانب ملتان آمد پر پاک انگلش ٹیسٹ کرکٹرز کو سخت سکیورٹی حصار میں ایئر پورٹ سے ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل میں پہنچایا گیا اور ابدالی روڈ اور سامنے والی نواں شہر روڈ کو ایک ہفتہ کیلئے بند کردیا گیا اور خصوصی سکیورٹی فورس تعینات کردی گئی ہے۔دریں اثناءہوٹل پہنچنے پر پاک انگلش کرکٹرز کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی ملتان آمد کے باعث شہری محصور ہو کر رہ گئے شہر میں سارا دن ٹریفک بلاک رہی جس سے شہریوں فیملیز سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں کے طلباءکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا خاص طور پر بوسن روڈ پر ٹیموں کے ڈی ایچ اے نہ جانے کے باوجود سارا دن ٹریفک کی آمد و رفت روکنے کے لئے روڈ بند رکھا گیا مارکیٹیں بند رہیں بوسن روڈ ،نواں شہر سے ایس پی چوک تک اور نواں شہر سے ڈیرہ اڈا تک روڈ بند رہنے سے ان روڈز کا ٹریفک کا دباو¿ دوسرے روڈز پر منتقل ہوگیا جس کی وجہ سے پورے شہر میں ٹریفک بلاک رہی نواں شہر سے ایس پی چوک تک روڈ بند رہنے سے دل کے مریضوں کو کارڈیالوجی ہسپتال میں آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ٹیموں نے ڈی ایچ اے جانا ہی نہ تھا تو بوسن کو بند کیوں رکھا گیا ٹریفک پولیس کو اپنے ٹریفک پلان پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں اور آفیشلز کی ملتان آمد کے پیش نظر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مصروف ہے۔شہر کی بڑی شاہراہوں اور چوراہوں کی بھرپور صفائی ستھرائی کی جارہی ہے اور نواں شہر کے اطراف میں واقع سڑکوں کی خصوصی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی لش پش بھی جاری ہے۔ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے پاکستان /انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے لئے بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ملک جاوید اقبال وینس نے کہا ہے کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 9دسمبر سے شروع ہونے والے پاک انگلینڈٹیسٹ میچ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔
پاک انگلینڈ
دھند،پاک انگلینڈ کی ٹیمیں تا خیر سے ملتان پہنچیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات سڑکیں بند،شہریوں کو پر یشانی
Dec 07, 2022