گلوب ریذیڈنسیREIT(GRR) کی 14 دسمبرسے فروخت کی پیشکش

Dec 07, 2022


کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںلسٹڈ، پاکستان کی پہلی Developmental Reit گلوب ریذیڈنسیREIT (GRR) کے لیے عام سبسکرپشن14 اور15 دسمبر کو ہو گی۔جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے 14 ملین یونٹس،جوREIT اسکیم کے کل یونٹس کا10% بنتے ہیں، پاکستانی  10 روپے فی یونٹ کی قیمت پر عام لوگوں کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ اس آفر فار سیل کے لیڈ مینجر جبکہ حبیب بینک لمیٹڈ،حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ،بینک الحبیب لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈاس آفر کے بینکرز ہیں۔اسماعیل اقبال سیکیورٹیز اور گروتھ سیکیورٹیز،انڈر رائٹرز کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔GRR ایکclosed ended ڈیویلپمنٹلREIT اسکیم ہے،اس کی48 ماہ کی محدود میعاد ہے جو انویسٹرز کو نیا ناظم آباد میںگلوب ریذیڈنسی اپارٹمنٹس میں انویسٹر بننے کا موقع پیش کر رہی ہے۔عارف حبیب ڈولمینREIT مینجمنٹ لمیٹڈ(AHDRML)  GRR کیREIT  مینجمنٹ کمپنی ہے اور عارف حبیب ڈیویلپمنٹ اینڈ انجنیئرنگ کنسلٹنٹس(پرائیویٹ)لمیٹڈ اس کے پراجیکٹ مینجر ہیں۔GRR مجموعی طور پر9 ٹاور تعمیر کر رہا ہے جو نومبر2021 میں شروع کیے گئے تھے اور اگلے تین سال میں قبضہ دینے کے لیے تیار ہو ں گے۔اس پراجیکٹ میں اپارٹمنٹس کی کل تعداد1,344 ہے جن میں سے 408 اپارٹمنٹس سمیت جو میزان بینک کے ساتھ مشارکہ انتظام کے تحت تعمیر کیے جا رہے ہیں،1,098 اپارٹمنٹس پہلے ہی بک کئے جا چکے ہیں۔تعمیراتی کام پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے اور گرے اسٹرکچر ستمبر2023 تک مکمل ہو جائے گا۔REIT فنڈ کا حجم2.8 بلین پاکستانی روپے ہے،جو1.4 بلین پاکستانی روپے کے قرضہ اور 1.4 بلین پاکستانی روپے کی ایکوئٹی پر مشتمل ہے۔اس پراجیکٹ کی تخمیناً لاگت20 بلین پاکستانی روپے ہے۔

مزیدخبریں