معذور افراد کی باعزت مدد کرکے انسانیت کا پرچم بلند کرنا چاہیے:طاہر غازی 

Dec 07, 2022


 سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن لاہور ڈویژن طاہر حسین غازی نے کہا ہے کہ اپنے اردگرد موجود معذور افراد کی باعزت مدد کرکے انسانیت کا پرچم بلند کیجئے اللہ تعالیٰ نے خصوصی افراد کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے ہمیں ان افراد کا سہارا بننا ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے کے کارآمد شہری بن کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر سانگلا ہل میں میڈیکل سکریننگ کیمپ برائے خصوصی بچوں کے موقع پر خطاب میں کیا، طاہر حسین غازی نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دے رہی ہیں ان بچوں کو فری تعلیم، یونیفارم، کتابوں کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے اس کے علاوہ تمام اداروں کو ہدایات جاری کی گیی ہیں کہ جن عمارتوں میں معذور افراد کے لیے خصوصی سہولیات اور راستہ نا ہو ان بلڈنگس کے نقشے ہرگز منظور نا کیے جائیں،ہیڈ مسٹریس محترمہ عمارا خورشید نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم جتنا ہوسکے ان سپیشل بچوں کے لیے کام کریں ان شاء اللہ یہی بچے ہم سے کہیں اچھا پرفارم کرینگے اور ملک کے کارآمد شہری ثابت ہونگے،ممتاز سکالر چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل سوشل ویلفیئر ضلع ننکانہ صاحب چوہدری ارمان ادریس چٹھہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد ہماری انسپائریشن ہیں، میں خود جب کسی وجہ سے مایوس ہو جاتا ہوں تو ایسے خصوصی بچوں کو دیکھ کر مجھے ہمت، حوصلہ اور نئی زندگی ملتی ہے،میڈیکل سکریننگ کیمپ میں 95 خصوصی بچوں کے آنکھوں کانوں اور دانتوں کا معائنہ کیا گیا۔

مزیدخبریں