کراچی(نیوزرپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنرہاس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جاری سیاسی و معاشی صورتحال ، صوبہ کی ترقی میں وفاق کے تعاون اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اولین ترجیح ہے۔متحدہ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کا نظریہ خوش آئند ہے۔ دریں اثناءگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے تھائی لینڈ کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر کیک بھی کا ٹا گیا۔ تقریب میںسابق گورنر سندھ محمد میاں سومرو، مختلف ممالک کے سفارت کار ،ٹریڈ کمشنر عارف سلیمان اور عمائدین شہر بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے قائم مقام قونصل جنرل اور تھائی لینڈ کے عوام کو مبارک باد د ی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک تھائی لینڈ دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔تھائی لینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔
کامران ٹیسوری/ خالد مقبول