بجلی بہت مہنگی، مفت فراہمی ممکن نہیں ،بل بر وقت ادا کئے جا ئیں: وزیر تونائی سند ھ


کراچی (نیوز رپورٹر)ترجمان کے الیکٹرک نے لیاری میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری کو ختم کرنے میں بھرپور ساتھ دیا جائے۔ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی متعلقہ علاقوں میں مسلسل سپلائی یقینی بناسکتی ہے۔ بجلی کی سپلائی بغیر ادائیگی کے ممکن نہیں ہے۔صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ علاقہ منتظمین کے۔ الیکٹرک کو بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ بجلی بہت مہنگی ہے اور یہ مفت فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔
وزیر توانائی سندھ

ای پیپر دی نیشن