راولپنڈی کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کیلئے ہرمحکمہ ورک پلان بنا ئے،ڈپٹی کمشنر  

Dec 07, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی کو سموگ فری بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈائریکٹر کالجزکو تعلیمی اداروںسے50میٹر دور دوکانوں کا ڈیٹا ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کرنے اور بچوں میں تمباکو کے خلاف تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تقریری و تحریری مقابلے کا اہتمام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،راولپنڈی کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے لیے عوامی مقامات پر قوانین کا سختی سے نفاذ ضروری ہے جس کے لیے ہرمحکمہ دو ہفتوں میں اپنا ورک پلان بنا کر ضلعی ٹوبیکو کنٹرول سیل کو آگاہ کرے، تمام عوامی مقامات، ہوٹلز و ریسٹورنٹ اور عوامی گاڑیوں میں تمباکو نوشی قانونا جرم ہے جس کے خلاف پولیس فی الفور ایکشن لے، ٹریفک پولیس اورٹرانسپورٹ اتھارٹی فی الفور راولپنڈی میں عوامی گاڑیوں اور اڈوں کو سموک فری بنائیں،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی نے ڈی آئی ایم سی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے راولپنڈی پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے قریب تمباکو کی تمام اشیاء کی فروخت پر کریک ڈاون کیاجائے۔

مزیدخبریں