راولپنڈی ڈویژن میں13لاکھ جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا دیئے گئے


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے جانوروں میں متعدی بیماریوں کے خلاف حفاظت ٹیکوں کی مہم  با قاعدگی سے شروع کی جاتی ہے اور مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں تقریبا" 13لاکھ سے زائد بڑے جانوروں کو موذی امراض سے بچنے کیلئے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور اب بھی جہاں کہیں بھی کسی جانور کے بیماری میں مبتلا ہونے یا پھر کوئی وباء پھیلنے کا ندیشہ ہو اس کے متعلق بھر پور مہم چلائی جاتی ہے تاکہ کوئی بڑا نقصان منہ ہو ، اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک راولپنڈی کی ڈاکٹر مادیہ طارق نے بتایا کہ جانوروں میںگل گھوٹو کی بیماری بیکٹریا سے ہوتی ہے جس کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں ، جانور کو اگر تیز بخار، گلے پر سوزش اور سانس لینے میں دشواری ہو تو اس جانور کو گل گھوٹو کی بیماری ہے ، اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے انتڑیوں کا زہر منہ کھر اور رانی کھیت کی ویکسین حفاظتی ٹیکے مفت میں لگائے جاتے ہیں، اور شیڈول کے مطابق مہم چلائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن