مری(نامہ نگار خصوصی)کمر توڑ مہنگائی نے غر یب عوام کا جینا محال کردیا حکمرانوں اور وڈیروں نے صرف غربت کا نام سنا کاش کبھی غربت دیکھی ہوتی تو ان کو احساس ہوتا کہ غریب کس طرح مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اور ضلع مری کے سرپرست اعلی ارشد محمود عباسی آف پوٹھہ شریف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وافر مقدار میں گھی آٹا چینی وغیرہ مہیا کرکے لوگوں کی لمبی قطاریں ختم کی جائیں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں ورنہ لوگ خود کشیوں پر مجبور ہونگے۔
کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ، ارشد محمود عباسی
Dec 07, 2022