سنجوال کینٹ( نامہ نگار)کامرہ روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جس سے کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں کچھ عرصہ قبل کامرہ روڈ اور شہر کے مختلف شہروں میں سپیڈ بریکر ختم کردیئے گئے تھے ۔
جس کی وجہ سے ڈرائیور حضرات تیز رفتار سے گاڑیاں چلاتے ہیں کئی حادثات ہو چکے ہیں اٹک کی عوامی سماجی حلقوں سے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے کامرہ روڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے پاس سپیڈ بریکر لگائے جائیں ۔
سپیڈ بریکر نہ ہونے سے مشکلات
Dec 07, 2022