حکومت کسانوں کو دئیے گئے پیکج پر عمل درآمد رکرائے،آصف حیات خان 

Dec 07, 2022


 فتح جنگ ( نامہ نگار) حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دئیے گئے پیکج پر عمل درآمد رکرائے بصورت دیگر گندم سمیت دیگر فصلات کاشت کرنا ممکن نہیں رہے گا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع اٹک کے صدر آصف حیات خان آف کاہل نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی اجناس میں ملک کو خود کفیل بنانے او ر کاشتکار طبقے کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے پر کشش پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے گندم کی فصل کاشت کرنے کے بعد کھاد کے نرخ معمول کم ہوئے جس کا کسان کو فائدہ نہ پہنچ سکا کیونکہ گندم کی فصل کاشت ہو چکی تھی اسی طرح دیگر پیکج میں دیگر مراعات کا بھی کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا پیکج پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم گندم دالیں اور کھانے کا تیل بیرون ممالک سے درآمد کرتے ہیں جس پر اربوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر زر مبادلہ بچانا ہے اور زرعی خود کفالت حاصل کرنی ہے تو کسانوں کو مناست نرخوں پر ڈیزل ،بجلی ،کھاد ،بیج ،ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینر ی فراہم کرنا ہو گی زرعی انقلاب کیلئے ریسرچ کے کام پر توجہ دینا بے حد ضروری ہے اور کاشتکار طبقے کو درپیش مسائل ومشکلات کو حل کرنا ہو گا ۔

مزیدخبریں