بیگم نجمہ حمید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، چوہدری ریاض 

Dec 07, 2022


 گوجرخان (نامہ نگار) بیگم نجمہ حمید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سماجی سیاسی حوالہ سے ان کی خدمات قابل ستائش ہے خواتین کے لئے انہوں نے بھرپور کردار ادا کیا کیا وہ ایک با جرات اور دلیر خاتون تھیں مسلم لیگ کے لیے انہوں نے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے نے ان کی وفات پر اپنے تعزیتی اخباری بیان میں کیا   چوہدری محمد ریاض نے کہا بیگم نجمہ حمید راولپنڈی ڈویژن کا ایک بڑا نام تھا انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد میں میں مشکلات کا بھی سامنا کیا   اور ہمیشہ ثابت قدم رہی انہوں نے بطور صوبائی وزیر سماجی بہبود بھی خدمات انجام دیں انکی قربانیاں اور خدمات لائق تحسین ہیں بیگم نجمہ حمید کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو کو صبر جمیل عطا فرمائے آئے۔

مزیدخبریں