ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حلقہ بھرمیںنزلہ زکام کھانسی بخاراورجسم دردکی مختلف بیماریاںوباکی شکل اختیارکرچکی ہیں،متذکرہ بیماریاںبڑی عمروالوں سے لے کرچھوٹی عمرکے بچوںمیںبڑی کثرت کے ساتھ پائی جاتی ہیں،اورٹیکسلاواہ سرکل جڑواں علا قو ں سمیت تمام آبادیوںمیںہرتیسرا،چوتھا گھر، متذکرہ بیما ریوںکی لپیٹ میںہے،سرکاری ہسپتالو ںکے ساتھ ساتھ پرائیویٹ شفاخانو ںاور جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروںکے کاروباری ٹھکانوں ،پرا ئیویٹ کلینکس،پردن سے لے کررات کے اوقات تک متذ کرہ بیماریوںکاعلاج کرانے کیلئے مریضو ںکا رش ،مارکیٹ میںبخاراورکھانسی سے بچاوکیلئے مشہو رادو یا ت بھی غائب،علاقہ بھرکے عوام نے متذکرہ با لا بیمار یوںکی وباپرگہری تشویش کاا ظہا ر کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ موسمی تغیرکے پیش نظراپنی ماضی کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے متذکرہ وبائی امراض سے عوام کوبچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھائیں ،اورمحکمہ صحت کے زیرانتظام تجربہ کا راورماہرین پرمشتمل ٹیمیںہنگامی بنیادوںپر بجھوائی جائیں ،جوعلاقہ بھرمیںجہاںمتذکرہ بیماریو ںکے وبائی اثرات ز یادہ پائے جاتے ہیں، وہا ںتدارک کے طور پرا نتہائی اعلی اورمفید ادویات پرمبنی محلول کا سپر ے کروائیں،تاکہ موجودہ موسمی تغیرکے پیش نظرجو چھو ٹے بچوںمیںبیماریاںپائی جاتی ہیں،ان کامو ثرتد ارک کیاجاسکے۔
ٹیکسلا،نزلہ،زکام،کھانسی،بخار،جسم درد کی مختلف بیماریاں وبا کی شکل اختیار کر گئیں
Dec 07, 2022