ہمارے منصوبے روکنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے،ملک شمشیر اسلم 

Dec 07, 2022


 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) نوجوان سیاسی راہنما ملک شمشیر اسلم نے کہا ہے کہ حلقہ این اے49میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے ہمارے منصوبے روکنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکامی سے دوچار ہونگے ایم این اے ،ایم پی اے نہ ہونے کے باوجود حلقہ کے عوام کیلئے50کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروانا میری عوام سے محبتوں کا ثبوت ہے میرے خاندان نے ہمیشہ اٹک کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی گورنمنٹ حضرو ڈگری کالج میں جلد پرنسپل سمیت دیگر خالی سیٹیں پر کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مراڑیہ میں روڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام ملک نواز ،پروفیسر ملک اعظم ،ملک جاوید نے کیا تھا اس موقع پر چیئرمین اوور سیز پاکستانی اشفاق خان ،نزاکت خان یوکے،ملک نوشیروان ،چوہدری ساجد حسن ،سابق چیئرمین قیصر خان ،محمود خان ،باسط مشتاق میر،ملک تیمور نواز ،طارق ٹوانہ ،چوہدری احمد نواز ،چوہدری جنید ،فخری ملک کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے ۔

مزیدخبریں