لاہور(نمائندہ خصوصی)میجر جنرل (ر) سندھانتارانا سنگھے نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میںمنعقدہ چھٹے انٹر نیشنل ولنٹیر ڈے کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر رسپانس (کرٹ )چیلنج کے دوسرے روزکا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اورملک سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کاسری لنکا ٹیم کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹرینرز کی ٹیم فراہم کرنے اور اس عظیم الشان تقریب میںانہیں مدعوکرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ سری لنکا کی کرٹ ٹیم کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس چیلنج میں حصہ لے رہی ہیں۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہ رضاکار کسی بھی ملک کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہنگامی حالات میںملک وقوم کی خدمت کرنے کیلئے اپنے قیمتی وقت اور جان کا نظرانہ پیش کرتے ہیں۔
انٹر نیشنل ولنٹیر ڈے کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر رسپانس چیلنج کے دوسرے روزکا افتتاح
Dec 07, 2022