رائے ونڈ(نمائندہ نوائے وقت )رائے ونڈ میں بجلی چوروں کیخلاف مہم تیز،65بجلی چوروں کو 2لاکھ یونٹ ڈال کر70لاکھ روپے ریکوری کرلی گئی۔ اسرار بھلر،عبدالرؤف،من فیض دیگر سٹاف نے مختلف مقامات پر چیکنگ کرتے ہوئے بجلی چوروں کو پکڑا اس دوران 22بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔