کاہنہ:گھر میں آتشزدگی ‘لاکھوں  مالیت کاسامان جل گیا 

Dec 07, 2022


کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ حمزہ ٹاون رفیق اللہ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی ۔ فائر بریگیڈ کی3گاڑیوں اور ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

مزیدخبریں