لاہور(سپیشل رپورٹر+خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے دبئی میںمقیم تاجر عمر فاروق ظہور کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ٭لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت پر وکلاء سے مزید دلائل طلب کرلیے ہیں ٭ایڈیشنل سیشن جج یاسین قمر نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بیٹے کے پلاٹ کی 70 لاکھ کی رقم خرد بردکرنے کاکیس میں عقیل بٹ کو مدعیہ
کیساتھ راضی نامہ پیش کرنے کی مہلت دیدی٭ تین بچوں سمیت پانچ افراد کو زخمی کرنے کا کیس ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزم کی درخواست ضمانت پر 17 دسمبر کو مزید دلائل طلب کر لئے٭احتساب عدالت نے عثمان بزدار پر شراب لائسنس کے اجراء کیلئے اختیارات سے تجاوز کا الزام پر عبوری ضمانت کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے٭ایڈیشنل سیشن جج محمود اعظم نے ٹرانسجینڈر بل پیش کرنے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور پولیس سے تحریری جواب طلب کر لیا۔