کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کاہنہ کے مختلف علاقوں میں چوری اورڈکیتی کی واردتوں میں ایڈیشنل کمشنرسمیت متعدد شہریوں کو لوٹ لیاگیا۔تھانہ کاہنہ میں درج کی ایف آئی آر کے مطابق ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی کے کاہنہ کے علاقہ طارق گارڈن میں واقع گھر کی دیوار پھلانگ کرچور اندر داخل ہوئے اور نچلی منزل سے زیورات اور قیمتی گھڑی لوٹ کر فرار ہو گئے۔م چوروں نے گھنگر روڈ مشتاق کالونی میں عبدالحمید ملو خان کے گودام کاگیٹ توڑکر10لاکھ سے زائدمالیت کا سامان جنریٹر‘یو پی ایس‘چار بیٹریاں اور 24مختلف قسم کی مشینیں چوری کرلیں۔ چوروں نے آڈٹ اینڈ اکاونٹس سوسائٹی کے رہائشی حمزہ چوہان کے گھرسے ایک عدد پسٹل 45یزار کیش ڈیڑھ تولہ زیور اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔ کاہنہ کے علاقہ للیانی نہرنزدسابق گورنر سلمان تاثیر فارم ہاؤس کے قریب3 ڈاکووں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں جن میں ظفر‘ عارف اوردیگر سے موٹرسائیکل‘موبائل فونزاورلاکھوں کی نقدی چھین لی۔
ایل پی جی گیس کا کاروبار
کاہنہ : ایڈیشنل کمشنر سمیت متعد د شہریوں کو لوٹ لیا گیا
Dec 07, 2022