چوکیدار گیٹ کے باہر موجودہو تو ہم اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ گلی محلے کا چوکیدار مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہو تو پورا محلہ چین اور سکون کی نیند سوتا ہے سب کو یہ احساس ہو تا ہے کہ ان کی جان ومال ہر طرح کی چوری چکاری اور خطرات سے محفوظ ہے اس طرح شہر،ڈویژن اور صوبائی سطح پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے نظام موجودہوتا ہے جبکہ ملکی سطح پر مسلح افواج ہماری سرحدوں کی حفاظت کیلئے چوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دے رہی ہےں آسمان کی بلندیوں تک ملکی دفاع کا سہرا پاک فضائیہ کے سرہے کس کی جرات کہ وہ ہماری فضائی حدود میں مداخلت کرسکے۔ اس وطن کے دشمنوں کے پرکاٹ کر رکھ دینے کو ہمارے شاہین ہمہ وقت تیار بیٹھے ہیں کو ن ہے جو ہماری سمندری حدود کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی کر سکے اس کے ناپاک ارادوں کا خاکستر کرنے کیلئے پاک نیوی ہر پل تیار کھڑی ہے اور کون مائی کا لعل ہے جو ہماری وسیع ویض سرحدوں کو ایک انچ بھی پارکرنے کی ہمت رکھتا ہو۔کس کی جرات کہ وہ پاک سرزمین پر قدم رکھنے کی جسارت بھی کر سکے ہمارے شےر فوجی جوان ہر طرح کے مشکل سے مشکل محاذ پر موسمی سختیوں سے بے نےاز ہو کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ہوئے ہیں ان کی ہمت وحوصلہ سنگلاخ پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر کے رکھ دے ان کا جذبہ شہادت برف پوش چوٹےوںکو جلا کر رکھ دے ان کی جرات و بہادری کا ےہ عالم کہ پلک جھپکتے آسمان کی بلندےوں تک جا پہنچےں انکا عزم اےسا کہ دشمن کو سمندر کی تہوں سے بھی کھوج لگا کر نکال باہر کرےں جذبہ شہاد ت سے لبریز ےہ جوان اس دھرتی کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے ہاتھوں میں لئے ہمہ وقت تےا رکھڑے ہیںجن کو اپنی زندگی کی قطعاََ کوئی پرواہ نہیں ہوتی وہ اپنی زندگی پر ملکی دفاع کو ہمےشہ ترجیح دیتے ہیں اس وطن عزیز کو لاتعداد مسائل اور مشکلات درپےش ہیں جن میں بیرونی خطرات بھی بڑی تعداد میں شامل ہےں اس ملک کے دشمن ازل ہی سے اس تاک میں لگے رہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اس ملک کو نقصان پہنچایا جائے وہ چاہے بیرونی جارحےت کی شکل میں ہو یا اندرونی خلفشار و انتشار کی صور ت میں ،پاک افواج نے ہمےشہ اپنا شاندار اورکلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہمےشہ ملک دشمن قوتوں کے دانت کھٹے کئے ہیں پاک افواج نے ملک کو درپیش اندرونی مسائل کے حل میں بھی ہمیشہ اپنا اہم اور شاندار کردار ادا کیا ہے زلزلے کی تباہ کاریاں ہوں یا سیلاب کی آفت، امن وامان کا مسئلہ ہو ےا دہشت گردوں سے نمٹنے کا، ہر معاملہ میں مسلح افواج قوم کی خدمت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ملک دشمن قوتوں کی پہلے دن ہی سے ےہ کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کی افواج کو کمزور کےا جائے پچھلے کچھ عرصہ سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے بارے میں غیرذمہ دارانہ انداز میں تبصرہ بازی کی جارہی ہے اور مختلف سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کرنے او ر اس کے خلاف رنگ برنگے تبصروں کا رواج زور پکڑرہا ہے یہ رجحان نہ تو ملکی مفادمیں ہے اور نہ ہی اسکی کو ئی وجہ بنتی ہے شاہد ہی دنےا کا کوئی ملک ہو کہ جہاں پر فوج کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر تبصرہ بازی ہو تی ہو اور میڈیا میںروزانہ باقاعدہ پروگرام کیے جاتے ہوں مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں ےہ کام تواتر سے ہو رہا ہے۔من حےث القوم ہمےں ےہ بات ذہن نشےن رکھنی چائےے کہ ہم دشمنوں مےں گھرے ہوئے ملک کے باسی رات کو آرام کی جو نےند سوتے ہےں وہ صرف افواج پاکستان ہی کی مرہون منت ہے کہ جو اس مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت کا بےڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ سلام ہے اُن عظےم ماﺅوں کو کہ جو شہےد ہو جانے والے بےٹوں کے لاشے مسکراتے ہوئے فخر ےہ انداز مےں وصول کرتی ہےں اور والد معاشرے مےں اپنا سر فخر سے اٹھا کر چلتے ہےں آج پاک آرمی کی قےادت اس شخصےت کے ہاتھ مےں ہے کہ جس کی رگوں مےں سادات کا خون ہے۔ جرات ، بہادری اور حق گوئی جسے گُھٹی مےں ملی ہے ، جذبہ اور شوق شہادت جسے ورثے مےں ملا ہے۔
جس کے سےنے مےں قرآن پاک محفوظ ہے جو دشمن کی آنکھوں مےں آنکھےں ڈال کر بات کر نا جانتا ہے افواج پاکستان کے بارے مےں لغو اور بے مقصد تبصرہ بازی انتہائی خطرناک رجحان ہے اور اس طرز عمل سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاےا جا رہا ہے سےاست ضرور کرےں مگر ایسی سےاست جس سے قومی ادارے جےسے افواج پاکستان اور عدلےہ کو نقصان پہنچے وہ ہر گز نہےں ہونی چائےے۔ ہمارے مےڈےا کو بھی ےہ دےکھنا چاہےے کہ اس طرح کے پروگرام جو ملکی سلامتی کے اداروں کے مفاد کے خلاف ہوں ان کو کےونکر نشر کےا جائے ۔ ےہ وطن عزےز ہم سب کا ہے ےہ ادارے ہم سب کے ہےں ملکی دفاع کے ادارے ہمارے سر کا تاج ہےں اپنے سےاسی اختلافات اور نظرےات پر بے شک کاربند رہےں مگر ملکی سلامتی کو داﺅ پر نہ لگائےں اداروں پر الزام تراشی کس قدر گھناﺅنافعل ہے اسکا ہمےںادراک ہونا چائےے اپنی سلامتی کی محافظےن پر دشنام طرازی کا ہر گز دفاع نہےں کےا جا سکتا ۔ دفاعی اداروں کے خلاف غےر ذمہ دارانہ بےانات کی جس طر ح دشمن ممالک مےں تشہےر ہوتی ہے ہمےں اُس سے ہی سمجھ جانا چاہےے کہ چونکہ ہمارا نقصان ہو رہا ہے اس لئے دشمن خوش ہو رہے ہےں۔ خدارا پاکستانی بنیں اور پاکستان سے محبت کرےں۔ ےہ وطن ہے تو ہم ہےں ےہ وطن ہے تو ہماری سےاست ہے۔ کسی دشمن ملک کی جرات نہیں کہ وہ ہمارے دفاعی اداروں کے خلاف ھرزہ سرائی کرے کسی کی یہ بھی ہمت نہیں کہ وہ ہماری افواج کے سامنے کھڑا ہوسکے۔ مگر افسوس کہ اپنوں ہی میں سے گنے چُنے چند لوگ آئے دن اپنا قد اور اہمیت بڑھانے کی خاطر قومی اداروں کے خلاف زہر اُ گلتے نظر آتے ہیں۔ یہ نہ تو کوئی سیاست ہے اور نہ ہی ملک و قوم کی کسی طرح کوئی خدمت ۔ دفاعی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم اگر یوں ہی چلتی رہی تو بلاشبہ یہ ملکی سلامتی کے لیے ایک سنگین معاملہ ہوگا۔ ان شیر جوانوں کی قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ان کی ہر سطح پر اور ہر فورم پر بھر پور اخلاقی امداد اورحوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ مزید قوت حوصلہ اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ یہ ادارے مضبوط ہیں تو ہم مضبو ط ہیں، یہ ادارے مضبوط ہیں تو ہم محفوظ ہیں وہ ملک اور معاشرے کبھی ترقی نہیں کرسکتے جن کے ادارے کمزور ہوں۔ ہمارے سب سے محفوظ ، مربوط، منظم اور تربیت یافتہ ادارے ، دفاعی ادارے ہیں جنہوں نے اپنا لوہا دنیا بھر کے سامنے منوا رکھا ہے۔ جن پر دنیا رشک اور ناز کرتی ہے۔ ابھی بھی کچھ نہیںہوا بس ذرا یہ ذہن نشین کرلیجئے کہ ہمارا دفاع، حفاظت اور سلامتی انہی کے دم قدم سے ہے۔
افواج ِپاکستان ، ملکی دفاع کی ضامن
Dec 07, 2022