پاکستان کے مشہور گلوکار سے مذہبی اسکالر بنے، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کی چھٹی برسی بدھ کو منائی جا رہی ہے۔ 2016 میں آج کے دن جنید جمشید اپنی اہلیہ اور 45 دیگر افراد کے ساتھ حویلیاں کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے خوفناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ 2003 میں بی بی سی ورلڈ سروس کے ایک سروے کے مطابق جنید جمشید کا گانا "دل دل پاکستان" دنیا کے ٹاپ ٹین گانوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔2004 میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کر دی۔ 2007 میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔