کراچی(نیوزرپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ راہ حق کے شہید و نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر اور میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر قوم کا فخر ہیں ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ میجر اکرم شہید اور میجر شبیر شریف کے 51 ویں یوم شہادت کی مناسبت سے ایم کیو ایس سی اورنگی ٹاؤن کے انچارج رشید فضل کے ہمراہ خیرا ٓباد میں این ایف ایچ آر پی کے آفس میں جمال الدین کشمیری، محمد سلطان، محمد علی و دیگر سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 5دہشتگردوں کو ٹھکانے لگائے جانے کو فورسز کی شاندار کامیابی قرار دیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ناصر خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور پاک فوج کے تمام شہدا کو بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے پر سلام پیش کیا۔