کراچی(نیوزرپورٹر)شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی کے سابق طلبانے حکومتِ سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود کی اسامیوںپر صرف عمرانیات میں ایم اے پاس افراد کو اہل قرار دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان آسامیوں پر سماجی بہبود میں ایم اے پاس کرنے والوں کو نظرانداز کرنا نا انصافی اور زیادتی ہے کیونکہ محکمہ سماجی بہبود میں عرصہ دراز سے عمرانیات اور سماجی بہبود میں ایم اے پاس افراد کا تقرر کیا جاتا رہا ہے مگر اس مرتبہ صرف عمرانیات میں ایم اے پاس افراد سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں جس کا واضح مطلب سماجی بہبود میں ڈگری حاصل کرنے والے طلباپر روزگار کے دروازے بند کرنا ہے۔انورحسین صدیقی کے مطابق ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان آسامیوں کیلئے سماجی بہبود میں ایم اے پاس افراد کو بھی اہل قرار دیا جائے اور اس وقت بھرتی اور تقرری کے عمل کو روکا جائے۔
محکمہ سماجی بہبود میں بھرتیاں‘ ایم اے سوشل ورک نظرانداز
Dec 07, 2022