ہنرمند خواتین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،سیدہ شہلا رضا

Dec 07, 2022


کراچی (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہنرمند خواتین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، گھروں میں موجود ہنرمند خواتین اپنے ہنر کے ذریعے معاشی طور پر مستحکم ہوسکتی ہیں، سندھ حکومت گھریلو خواتین کے ہنر کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپارک (SPARC)  سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ کے زیر اہتمام مچھر کالونی کے علاقے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم و مضبوط بنانے کے لیے دارالامان و خواتین سینٹرز میں سلائی کڑھائی، و دیگر فنون پر تربیتی ورکشاپس اور پروگرام منعقد کیے ہیں جو کافی سود مند ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف فنون میں خواتین کے لیے تربیتی پروگرامز و ورکشاپس کے انعقاد کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے ہنر مند خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔

مزیدخبریں