رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی طبیعت ناسازہو گئی، جس کے بعد انہیں سروسزاسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے وارڈ کومکمل طورپربند کردیا گیا ہے جبکہ وارڈ کے اطراف پولیس تعینات کی گئی ہے، شہبازگل کوکھانسی اورسانس میں دشواری محسوس ہوئی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے مزید ٹیسٹ کیےجائیں گے، شہباز گل کو صبح سویرے طبیعت ناسازہونے پراسپتال داخل کیا گیا تھا