نواب شاہ (نامہ نگار) نامعلوم ملزمان نے عدالتی بیلف سوتے میں گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔ مقتول سید مرتضیٰ شاہ عدالت میں بیلف تھا جسے تعلقہ تھانہ کی حدود حقانی کالونی میںواقع اس کی رہائش گاہ میں نامعلوم مسلح افراد رات گئے داخل ہوکر گولیاں مارکرقتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں قریبی رشتہ دار ملوث ہیں وقوعہ جائیداد کی تکرار کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر لاش کو پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،بعد ازاں مقتول کو اس کے آبائی گائوں مشاخ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں عدالتی عملے اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،آخری اطلاعات تک نہ تو مقتول بیلف کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی تھی تاہم پولیس قتل کی وجوہات اور قاتل کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش کررہی ہے۔