منشیات، مین پوری کھلے عام دیدہ دلیری کے ساتھ بکنے لگی، انتظامیہ لاعلم، آئی جی سندھ نوٹس لیں، والدین کا مطالبہ  


میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص ٹائون پولیس کی حدود میں مضر صحت گٹکا کھلے عام فروخت جاری۔ سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔  نوجوان نسل خطر ناک امراض میں مبتلا آئی جی سندھ پولیس نوٹس لیں والدین ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ٹائون پولیس کی حدود میں مضرصحت گٹکا مین پوری و دیگر منشیات کھلے عام دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت عروج پر پولیس خاموش چشم پوش بن گئی نوجوان نسل تباہ کن مراحل میں داخل ہوکر رہے گئی منہ اور سینے کی تکلیف عام ہونے لگی اس سلسلے میں والدین کا کہنا ہے کہ مضر صحت کے خلاف پولیس کیوں خاموش بیٹھی ہے گٹکا مافیا کے خلاف کون روک تھام کرے گا کون کاروائیاں کرے گا سپریم کورٹ نے چھالیہ اور گٹکا بنانے و فروخت کرنے کے خلاف پابندی عائد کی تھی باوجود جگہ جگہ پر ڈھٹائی ھڑدھرمی کے ساتھ زہر کھولے عام فروخت کیا جارہا ہے پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اس گھنائونے دھندے حصہ دار ہے اس وجہ سے میرپورخاص میں گٹکا مافیا ں کے خلاف کاروئیاں نہیں کی جاتی ہے انہوں نے سپریم کورٹ ،سندھ ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پولیس کے اعلیٰ افسران سے پوچھ گچھ کی جائے اور اس مافیا کو لگام دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن