ہرنائی :ایف سی کی جانب سے قبائلی عمائدین کیساتھ جرگے کا انعقاد


ہرنائی ( پ ر ) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ جرگے میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت ضلع ہرنائی میں ترقیاتی منصوبوں کے جلد از جلد آغاز پر بات چیت ہوئی۔جرگے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور 60 سے زائد مقامی قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قبائل علاقے میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے قبائل ایف سی بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سول انتظامیہ کے حکام نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے مقامی عمائدین کو آگاہ کیا کہ ہرنائی، شاہرگ اور کھوسٹ میں تقریبا 3.5 ملین کی لاگت سے 24 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام 5 دسمبر 2022 سے شروع ہوگا اور 15 جنوری 2033 تک ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل متوقع ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں سرکاری اسکولوں کی تزئین و آرائش، واٹر سپلائی سکیمز ،اسپورٹس گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور سولر بجلی سپلائی سسٹم کی تنصیب شامل ہیں۔ مقامی عمائدین نے علاقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد شروعات کیلئے کردار ادا کرنے پر ایف سی بلوچستان کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن