محراب پور ( نامہ نگار ) علی نوازنہر میں شگاف، کئی دیہات اور فصلیں زیر آب آگئیں ، اکری کے قریب علی نواز نہر(شاخ) کی آر، ڈی 31 پر گاؤں غلام قادر مغل کے پاس 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گاؤں استاد محمد حیات جلالانی، علی شیر جلالانی،گاؤں پنو شر سمیت سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی گندم، سرسوں اور دیگر فصلیں زیر آب آگئیں ہیں ، محکمہ آبپاشی(انہار)کو بروقت اطلاع کے باوجود کوئی بھی افسر یا عملہ شگاف کو بھرنے کیلئے نہیں پہنچا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھرا ہے، دیہایتوں کا کہنا ہے کہ محکمہ آپباشی(انہار) عملے کی نا اہلی سے شگاف پڑا ہے جس کی اطلاع کے باوجود کوئی موقع پر نہیں پہنچا جس گندم، سرسوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔