حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) معروف سماجی ورکرپرویز رشید نے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دیتے ہوئے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ ایک نجی ہسپتال کا معروف ڈاکٹر متروکہ وقت املاک کی اراضی جہاں اس نے پہلے مدرسہ /مسجد تعمیر کررکھی تھی وہ اب اسے گراکر وہ جگہ اپنے پرائیویٹ کلینک میں شامل کررہا ہے اور دھوکہ دہی سے نقشہ بھی پاس کرانے کی کوشش کررہاہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ اراضی پر ناجائز تعمیرات کو روکوادیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بااثر افراد اب تک شہر کے سنگم میں واقع محکمہ اوقاف کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی پر محکمہ کے پٹواری اور دیگر عملہ کے ملی بھگت سے قبضہ کرچکے ہیں۔