گوجرانوالہ : احساس راشن پروگرام دوسرے مرحلہ کیلئے اقدامات یقینی بنانے کا حکم

Dec 07, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنرغلام فرید کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ افسروں کو ا حساس راشن رعائت پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے آغاز کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی ،ڈپٹی کمشنر نارووال محمدشاہ رخ نیازی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن افضال احمد وڑائچ، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر زبیر احمد اور دیگر متعلقہ افسران اور بینکوں کے نمائندوں نے شر کت کی،کمشنر نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی سے متوسط اور کم آمدن والے خاندانوں کوریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور پروگرام کے تحت ہر خاندان کو ماہانہ 2 ہزار کی مالی امداد برائے خریداری فراہم کی جائے گی اور ڈویژن بھر کے منتخب کریانہ سٹوروں پر آٹا گھی آئل اور دالو ں پر رعائت حاصل ہو گی اجلاس کو بتایا گیاکہ احساس راشن رعائت پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں گوجرانوالہ کی 130یونین کونسلوں میں 520 سیالکوٹ میں 148یونین کونسلوں کے 2960اور نارووال کی 98یونین کونسلوں میں 1960 کریانہ سٹوروں  پر خریداری کی جا سکے گی، احساس راشن رعائت پروگرام کے تحت حکومت پنجاب صوبہ کے 80لاکھ خاندانوں کو 100 ارب کی امداد فراہم کرے گی اور اس پروگرام کے تحت مستحق رجسٹرڈ خاندانوں کو آٹا دالیں کوکنگ آئل اور گھی 40فی صد رعائت ملے گا۔

مزیدخبریں