گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی۔تحریک انصاف پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں کسی صورت تحلیل نہیں کرے گی۔دن بدن عوامی مقبولیت میں کمی کے بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا جھوٹ، فریب اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے عمرانی ٹولہ کو عوام قبول نہیں کرتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق میئر شیخ ثروت اکرام، لیگی رہنما میر مقصود احمد، سفیان قیصر بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔
عمران خان کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے:غلام دستگیر
Dec 07, 2022