شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ سیکنڈری سکول ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم کاہلوں، ڈی ای او سیدہ غزالہ شاہین اور ڈی ای او قاضی ایوب کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین محمد اسلم گجر، صدر کریم بخش، محمد عارف صابری، عبدالرحمن شاکر، امان اللہ گجر، رضا عدیل، رانا احسان، محمد یار سیالوی، رانا نصر اللہ، حافظ لطیف الرحمن، اشتیاق احمد راٹھور، افتخار احمد و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم کاہلوں نے کہا کہ معیار تعلیم بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کی خاطر سرگرم عمل ہیں اوراس کاز میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے جو اپنی شبانہ روز کاوشوں سے وطن کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ان کا مستقبل روشن کررہے ہیں۔