پنجاب ایجوکیشنل مینجرزکے وفد کی ڈپٹی سیکرٹری پروموشن سے ملاقات


ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب ایجوکیشنل مینجرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈپٹی سیکرٹری پروموشن اور ڈی پی آئی سیکنڈری سے ملاقاتیں، ایجوکیشنل مینجرز کی محکمانہ ترقی کا عمل مزید تیز کرنے اور درپیش مسائل کے فوری حل کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پنجاب ایجوکیشنل مینجرز ایسوسی ایشن ظفر اقبال وٹو کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی سیکرٹری پروموشن سید شہزاد جعفری سے ملاقات کی اور ایجوکیشنل مینجرز کی محکمانہ ترقی کے کام میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے ایجوکیشنل مینجرز کی محکمانہ ترقی کا یہ عمل بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا وفد نے ڈپٹی سیکرٹری کو ایجوکیشنل مینجرز کی محکمانہ ترقی اور پروموشن ٹریننگ میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا جنہوں نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی، وفد نے ڈی پی آئی سیکنڈری مشتاق سیال سے بھی ملاقات کی اور ایجوکیشنل مینجرز کی محکمانہ ترقی کے عمل میں ان کے کردار کو سراہا اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا, وفد نے بعد ازاں ایڈیشنل ڈی جی قائد لاہور آصف مجید سے ملاقات میں ایجوکیشنل مینجرز کی پروموشن ٹریننگ کو مارچ سے قبل مکمل کروانے کی درخواست کی تاکہ ایجوکیشنل مینجرز کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا عمل جلد مکمل کیا جاسکے جس پر انہوں یقین کروائی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن