امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی تسلیم  کرچکے ہیں:شوکت علی ورک


 بھکھی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سئنیر رہنما شوکت علی ورک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی تسلیم کرچکے ہیں ان کا اقتدار سے چمٹنے رہنے کا پلان قوم کے اچھے دنوں کیلئے نہیں بلکہ اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی خاطر ہے یہ سو سال بھی حکومت کرلیں۔ ان کے ہاتھوں ملک و قوم کا بھلا ہونے والا نہیں۔
، عمران خان کے ایک اشارے پر پی ٹی آئی کی پوری ٹیم اسمبلیوں کو خیر باد کہہ دے گی، فوری عام انتخابات کا انعقاد ہمارا حتمی مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو تسلیم کرنا پڑے گا،عوام کی طاقت سے نام نہاد امپورٹڈ حکومت کو الیکشن میں شکست دیں گے اور اسی بات کا ڈر اس کرپٹ ٹولے کی نیندیں اڑائے ہوئے ہے اسی لئے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن