شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو نے جس پارٹی کی بنیاد رکھی وہ آج ملکی بقا ء کی علامت بن چکی ہے پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی انہیں ختم نہیں کر سکتا پیپلز پارٹی ایک مضبوط نظریہ ہے شہید بھٹو کا آئین ہی تمام اکائیوں اور 22 کروڑ عوام کے بیچ ایک سماجی معاہدہ ہے، شہید بھٹو کے دیئے گئے آئین ہی نے سب کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کو ختم کرنی کی ایک بار نہیں کئی بار سازشیں کی گئیں جو کامیاب ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی۔، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے اور ہم سب اس مشن کے حصول میں چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔