امریکا : فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ، 14ہلاک

Dec 07, 2022 | 13:55

ویب ڈیسک

نیویارک:امریکا کے اسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، فلو سے 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی) کے مطابق امریکا میں دس سالوں بعد اسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں موسم سرما کے فلو سے اب تک 14 نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ رواں برس کے موسم سرما میں اب تک امریکا کے اسپتالوں میں انفلوئنزا مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں