واٹس ایپ میں تھری ڈی اواتار تیار کرنے کا فیچر متعارف

Dec 07, 2022 | 21:43

ویب ڈیسک

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو ان کے چیٹس کو بدل کر رکھ دے گا۔اب دنیا کے مقبول ترین میسنجر کے صارفین اپنے تھری ڈی اواتار بناسکیں گے۔یہ فیچر پہلے ہی میٹا کی دیگر ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر میں دستیاب تھا اور اب اسے واٹس ایپ میں متعارف کرایا جارہا ہے۔واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان تھری ڈی اواتار کو پروفائل فوٹو کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔اسی طرح صارفین کے اواتار کے مطابق 36 کاسٹیوم اسٹیکرز بھی دستیاب ہوں گے جن کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو بتدریج یہ فیچر دستیاب ہوگا

مزیدخبریں