آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، بجٹ ڈیجیٹل بنانے پر گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن نے وفاقی وزیر خزانہ  ڈاکٹر شمشاد اختر کے ساتھ ملاقات کی جس میں بجٹ کے سارے  عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے زور دیا کہ ایسی سفارشات لائی جائیں جن سے وزارت خزانہ کے بجٹ کو تیار کرنے کے عمل کو بہتر اور موثر بنایا جا سکے اور بجٹ کے عمل کو ڈیجیٹل کیا جا سکے۔ آئی ایم ایف کے مشن کے سربراہ منیر رحیم نے کہا کہ وہ تمام مسائل کے حل کے لیے قابل عمل تجاویز دیں گے۔ درں اثناء وفاقی وزیر خزانہ سے کے پی کے کے نگران وزیراعلی ارشد  حسین شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...