سٹیٹ بنک کی بذریعہ ’’راست‘‘ فرد سے دکاندار کو ادائیگی کی ہدایات جاری

Dec 07, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)بنک دولت پاکستان نے اپنے زیرِ نگرانی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فرد سے دکاندار ، تاجر کو ادائیگی (پی ٹو ایم) بذریعہ ’’راست‘‘ کی سہولت اپنے صارفین کو دے سکتے ہیں۔ ’’راست‘‘ پی ٹو ایم سہولت سے دکاندار مختلف طریقوں سے ادا کردہ رقوم اپنے صارفین سے وصول کر سکیں گے۔ ان طریقوں میں یونیفائڈ کوئک رسپانس (کیو آر) کوڈز، راست کے مختلف طریقے (جیسے موبائل فون)، بینک اکاونٹ (آئی بی اے این)، اور ادائیگی کی درخواست (آر ٹی پی) شامل ہیں۔ سٹیٹ بنک کے ڈجیٹل فنانس گروپ کا سرکلر 5 دسمبر 2023ء کو جاری کیا گیا جس میں تمام زیرِ نگرانی اداروں یعنی بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) اور ادائیگی کی سہولت دینے والے (پی ایس پی) اداروں کو اپنی متعلقہ ایپس میں یہ استعداد مارچ 2024ء تک شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں