مارکنگز پبلشنگ کو عالمی گورمنڈ ایوارڈز میںمتعدد ٹائٹلز کیلئے اعزاز سے نوازا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)اپنی شاندار کافی ٹیبل کتابوں اورغیر معمولی اشاعتوں کیلئے مشہور پاکستان کے سب سے بڑے پبلشنگ ہاؤس ، مارکنگز پبلشنگ کو ریاض میںمنعقدہ گورمنڈ ایوارڈز میں4 اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ 198 ممالک سے مقابلہ کرتے ہوئے،مارکنگز پہلے ہی2014سے 5مرتبہ فاتح بن کر اورممتاز کک بک ریکینیشن اتھارٹی کے ذریعہ عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرکے اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔ اس سال مارکنگز کی شائع کردہ پشپا بگائی کی فلیورز آف دی فرنٹیئر ، لعل ماجد کی ڈیلیشلی یورز ، شہر بانو رضوی کی ’’ورثہ‘‘ ،ایک پاکیزہ سفر، آگرہ سے کراچی ،اور شازیہ زبیری کی اے ٹیسٹ آف پاکستا ن ان فوسیو نے سلک روڈ فوڈ کلچر اور تاریخ میںحاضرین کی توجہ سمیٹی۔ اس باوقار ایوارڈ کی تقریب میںمارکنگز پبلشنگ اور اس کے مصنفین کی 4 زبردست کتابیں پیش کی گئیں ،جس میںان کے کام کی نمائش کی گئی۔ مصنفہ پشپا بگائی کے صاحبزادے اتل بگائی اور مارکنگز پبلشنگ کے سی ای اوکرن امان نے فلیورز آف دی فرنٹیئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔یہ کتاب پاکستانی اور ہندوستانی کھانوںکی تراکیب کا ایک انوکھاامتزاج ہے جو ثقافتی تقسیم کو ختم کرتا ہے اور 2 تہذیبوں کو آپس میںمتحد کرتی ہے۔ لعل ماجد نے ڈیلیشلی یورزپر بات کرتے ہوئے چاکلیٹ سے اپنی محبت کا اظہار کیااور بطور چاکلیٹیر پاکستان میںاپنے تجربہ سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن